پیپلز پارٹی کے رہنما آپس میں لڑ پڑے، کارکنان گھتم گھتا

لاہور (پاکستان امیج) پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن میں پیپلز پارٹی کے رہنما آپس میں لڑ پڑے اور ان کے حامی کارکنان گھتم گھتا ہو گئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ورکرز کنونشن میں سیٹوں پر پہلے بیٹھنے کی جلدی میں پی پی رہنما لڑ پڑے۔ پارٹی کے ڈسٹرکٹ صدر امجد جٹ، اسلم گڑا اور چوہدری ریاض میں جھگڑا ہوا تو دونوں کے حامی ایک دوسرے پر پل پڑے۔

بتایا گیا ہے کہ لڑائی کے دوران امجد جٹ کا بھائی امین جٹ زخمی ہو گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *