اسلام آباد (پاکستان امیج ) پاکستان مسلم لیگ (ن) انتخابی منشور کا اعلان کب کرے گی اس حوالے سے منشور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے ٹوئیٹ کیا ہے ۔ ٹوئیٹ میں سینیٹر عرفان صدیقی نے لکھا کہ مسلم لیگ (ن) 9 جنوری کو اپنے انتخابی منشور کا اعلان کرے گی۔ پورٹل سے ہزاروں پاکستانیوں کی آرا ءکے بعد مسلم لیگ (ن) کے انتخابی منشور پر مشاورت کے لئے 9جنوری کو لاہور میں خصوصی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس کی صدارت قائد نواز شریف کریں گے۔ اجلاس میں مرکزی قائدین منشور کے مسودے کی حتمی منظوری دیں گے اور پارٹی صدر شہباز شریف باقاعدہ اعلان کریں گے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image