کیا الیکشن ملتوی کرنے کی سینیٹ کی قرارداد کونظر انداز کیا جاسکتاہے ، ؟ کنور دلشاد نے اہم انکشاف کر دیا

لاہور(پاکستان امیج) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے قانون و پارلیمانی امور کنور محمد دلشاد نے الیکشن ملتوی کرنے کی سینیٹ کی قرار داد کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا ۔ کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ سینیٹ ایوان بالا ہے،اس میں عام انتخابات 2024 ءکو ملتوی کرنے کے حوالے سے منظور کی جانے والی قرارداد کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ اس کا آئینی اور قانونی تقاضا یہ ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 186کے تحت سپریم کورٹ آف پاکستان سے ایوان بالا قرارداد پر رہنمائی حاصل کرے ۔

روزنامہ ’’جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کنور محمد دلشاد نے کہا کہ امیدواروں کی درخواستوں پر لگائے گئے اعتراضات پر اپیلوں کے فیصلے اپیلٹ ٹربیونلز کو 10جنوری تک کرنا ہونگے۔ اگر اپیلٹ ٹربیولز بروقت اپیل کا فیصلہ نہ کر سکے تو امیدوار کی اہلیت سے متعلقہ ریٹرننگ افسران کا فیصلہ ہی حتمی تصور کیا جاتا ہے۔ 10جنوری کے بعد ریٹرننگ افسران امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *