سیکورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، انتہائی مطلوب سمیت 2 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(پاکستان امیج) سیکورٹی فورسز نے خیبرپختنخوا کے علاقے ٹانک میں آپریشن کے دوران دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر 4 اور 5 جنوری کی درمیانی شب ٹانک کے علاقے میں کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں میں گل یوسف بھی شامل ہے۔ گل یوسف سیکورٹی فورسز پر حملوں اور عام شہریوں سے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔
دہشتگرد گل یوسف نے ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع میں دہشتگردانہ کارروائیاں کیں اور وہ سیکورٹی ایجنسیوں کو انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں شامل تھا۔ حکومت پاکستان نے اس کے سر پر 25 لاکھ روپے کا انعام بھی رکھا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *