سڈنی ٹیسٹ،شاہین کے نہ کھیلنے کے فیصلے پر وقار یونس برس پڑے

اسلام آباد(پاکستان امیج)قومی ٹیم کے لیجنڈری فاسٹ بولر وقار یونس نے بھی سڈنی ٹیسٹ میں شاہین آفریدی کے نہ کھیلنے کے فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیدیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر و بالنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ ہم ٹیسٹ میچ کرکٹ کی بقا کیلئے کھیلتے ہیں لیکن اگر شاہین کو خالصتا سڈنی ٹیسٹ کیلئے آرام دیا گیا ہے تو میری سمجھ سے باہر ہے،انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کا سڈنی ٹیسٹ نہ کھیلنا میرے لیے حقیقی صدمہ ہے، کیونکہ میں انکی پلئینگ الیون میں شمولیت کی توقع کررہا تھا۔

شاہین میلبرن ٹیسٹ کے دوران اچھی فارم میں لگ رہے تھے جبکہ انکی گیند سوئنگ اور رفتار بڑھنا شروع ہوئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *