نگران وفاقی حکومت نے پاکستان سپر لیگ 9 بارے اہم فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) نگران وفاقی حکومت نے پاکستان سپر لیگ 9 بارے اہم فیصلہ کرلیا اور آئندہ ماہ سے شروع ہونیوالے پی ایس ایل کے 9 ویں ایڈیشن کیلئے میڈیا رائٹس بڈنگ کرنے کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میڈیا رائٹس کی بڈنگ کرنے کیلئے نگران حکومت سے اجازت مانگی تھی جس پر وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پی سی بی کے پیٹرن انچیف اور نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی منظوری کے بعد پی سی بی کو پی ایس ایل میڈیا رائٹس بڈنگ کی اجازت دی۔

واضح رہے کہ حکومت نے پی ایس ایل اور بین الاقوامی کرکٹ میڈیا رائٹس کی فروخت کے لیے بولی دینے کا عمل روک دیا تھا اور بڑے معاہدے سے قبل پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کیلئے حکومتی اجازت لازمی قرار دی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *