بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل پرالیکشن ٹربیونل نے کیا اقدام اٹھایا؟

راولپنڈی (پاکستان امیج) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل الیکشن ٹربیونل نے منظور کر لی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے میانوالی کے حلقے این اے 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے تھے جس کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کی گئی جسے سماعت کیلئے منظور کر لیا۔

بتایا گیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی اپیل 7 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے اور ریٹرننگ افسر سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ عمران خان کی جانب سے سمیر نیازی، راجہ یاسر شریف اور ملک جواد اصغر پیش ہوئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *