انوشے اشرف کا بچپن میں ہراسانی کا انکشاف

لاہور (پاکستان امیج) ماڈل و ریڈیو جوکی انوشے اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں انہیں ایک شخص نے ہراسانی کا نشانہ بنایا، وہ انہیں کم عمری میں اپنی گود میں لے کر کھیلا کرتے تھے۔

انوشے اشرف کی ایک پوڈکاسٹ کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو کو انہیں اپنے ساتھ ہونے والے واقعے پر بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ انوشے اشرف نے بتایا کہ وہ بھی بچپن میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بن چکی ہیں،ایک انکل انہیں بچپن میں گود میں لے کر ان کے ساتھ سارا دن کھیلتے رہتے تھے۔

ماڈل کا کہنا تھا کہ وہ ان کا نام نہیں لینا چاہتیں لیکن یہ کہ وہ بچپن میں انہیں گود میں لے کر پورا دن کھلتے رہتے تھے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ کافی عرصہ بعد ایک شادی پر انہیں مذکورہ انکل مل گئے تھے اور وہ کسی اور چھوٹی بچی کو گود میں لے کر ان کے ساتھ کھیل رہے تھے، جس پر انہوں نے وہاں جاکر انہیں خوب سنائی تاہم انہیں دیکھ کر وہ کانپنے لگے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *