الوادعی میچ سے قبل وارنر کی ٹیسٹ کیپ چوری ہوگئی

کینبرا (پاکستان امیج) پاکستان کیخلاف ٹیسٹ کیرئیر کے الوداعی میچ سے قبل آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی ’’ٹیسٹ کیپ‘‘ چوری ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹوئٹر (ایکس) پر آسٹریلوی اوپنر ڈویوڈ وارنر نے اپنے ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ انکی ٹیسٹ کیپ چوری ہوگئی ہے، اس ویڈیو میں کرکٹر نے جذباتی انداز میں کہا کہ سڈنی ٹیسٹ میچ سے قبل میری چوری کی گئی ’’کیپ‘‘ واپس کردیں۔

الیکشن میں جو اہلیت بیان کی گئی، اگر اس زمانے میں قائداعظم ہوتے وہ بھی نااہل ہو جاتے، چیف جسٹس پاکستان
انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ سوشل میڈیا میرا آخری سہارا ہے، میں بتانا چاہتا ہوں کہ ائیرپورٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے چیک کیے ہیں تاہم کسی نے ہمارے بیگ کو ہاتھ نہیں لگایا تاہم اگر کسی شخص کے پاس میری ٹیسٹ کیپ ہے تو وہ سڈنی ٹیسٹ سے قبل مجھے واپس کردے، میں اسکا شکر گزار ہوں گا۔

وارنر نے کہا کہ براہ کرم میرے سوشل میڈیا کے ذریعے کرکٹ آسٹریلیا یا خود سے رابطہ کریں اور اگر آپ میری ’’بیگی گرین کیپ‘‘ واپس کرتے ہیں تو آپکو اسکے بدلے اپنا بیک پیک دوں گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ٹیسٹ کرکٹ کے بعد ڈیوڈ وارنر نے ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم انکا کہنا تھا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے باوجود چیمپیئنز ٹرافی 2025 کیلئے ٹیم کو دستیاب رہیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *