ممبئی (پاکستان امیج )بھارت کی معروف اداکارہ جھانوی کپور کے آج کل ‘ شیکھر پہاڑیہ’ کے ساتھ مبینہ معاشقے کی افواہیں گرم ہیں اور بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ دونوں نئے سال کا جشن منانے کے بعد واپس ہندوستان پہنچ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جھانوی کپور اور شیکھر پہاڑیہ کو اکثر مقامات پر ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا گیا ہے اور ان کی بڑھتی ہوئی قربتوں نے میڈیا میں دونوں کے تعلقات کی خبریں گرم کر دی ہیں جبکہ یہ دعویٰ بھی کیا جارہاہے کہ وہ خفیہ طور پر ایک دوسرے سے ملاقاتیں کر رہے ہیں لیکن میڈیا کے سامنے اعتراف کرنے سے انکاری ہیں ۔حال ہی میں دونوں بونی کپور اور خوشی کپور کے ساتھ بیرون ملک نئے سال کا جشن منانے کے بعد بھارت واپس لوٹ آئے ہیں ۔
جھانوی کپور ‘ تیرومالا’ میں واقع ‘ تروپتی مندر’ باقاعدگی سے جاتی ہیں جوکہ آندھراپردیش میں واقع ہے ، لیکن کچھ عرصہ قبل انہیں اپنے مبینہ بوائے فرینڈ شیکھر پہاڑیہ کے ساتھ وہاں پر دیکھا گیا ،، اس واقعہ نے دونوں کے مبینہ تعلقات کی افواہیں گرم کر دیں ۔ تاہم اب ان کی ایئر پورٹ سے چھٹیاں منا کر واپس آتے ہوئے ویڈیو نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جھانوی کپور ایئر پورٹ سے باہر آتی ہیں اور گاڑی میں سوار ہوتی ہیں جبکہ اسی دوران ایک اور گاڑی میں نے ان کے والد بونی کپور اور بہن خوشی کپور سوار ہوئیں لیکن دلچسپی اس وقت بڑھی جب کچھ دیر کے بعد شیکھر پہاڑیہ بھی اسی ایئر پورٹ سے نکلتے ہیں اور اپنی لگژری گاڑی میں سوار ہو تے ہیں ۔
جھانوی کپور کے مبینہ بوائے فرینڈ شیکھر پہاڑیہ درحقیقت مہاشٹرا کے سابق وزیراعلیٰ’سوشیل کمار شندے’ کے پوتے ہیں جبکہ وہ بھارت کی معروف کاروباری شخصیت سنجے پہاڑیہ اور سمروتی پہاڑیہ کے بیٹے ہیں تاہم ان کے والدین میں 2008 میں طلاق ہو گئی تھی ۔
Pakistan Image