اسلام آباد(پاکستان امیج) سپریم کورٹ میں جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ میں نے واپس آتے ہی یہ درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کی ہیں،ابھی تک آپ نے جو باتیں کیں وہ ایک سیاسی پارٹی سے وابستگی کی ہیں،یا تو جو شخص اٹھایا گیا وہ آئے اور کہے میرے ساتھ ظلم ہوا، ہم اس کو سن لیں گے، وکیل پی ٹی آئی شعیب شاہین نےکہاکہ ظلم تو کسی پر بھی ہو سکتا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کیس کی براہ راست سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل شعیب شاہین نے کہاکہ ہماری اپیل پررجسٹرار کے اعتراضات ہیں، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہم آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات ختم کرتے ہیں،چیف جسٹس نے وکیل پی ٹی آئی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنا کیس بتائیں،وکیل شعیب شاہین نے کہاکہ ابھی تک 2200سے زائد افراد لاپتہ ہیں جن کا کچھ پتہ نہیں، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ بتا رہے ہیں کہ 2008سے 2013تک پیپلزپارٹی کی حکومت تھی،چیف جسٹس نے شعیب شاہین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ شاید نہ کہیں آپ کو باتیں معلوم ہونی چاہئیں،آپ نے کہاکہ پیپلزپارٹی حکومت کے وزیر اعتزاز احسن تھے،وکیل شعیب شاہین نے کہاکہ شاید اس زمانے میں اعتزاز احسن خود وزیر تھے۔
چیف جسٹس نے شعیب شاہین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم آپ سے پوچھ رہے ہیں، ہم اس کے علاوہ کیا کریں؟یہ تو اچھی بات ہے کمیشن انکوائری تشکیل دی گئی،آپ چاہتے ہیں ہم کمیشن انکوائری کو مسترد کردیں؟اعتراضات کو خارج کرکے درخواستیں سن رہے ہیں کہ یہ عوامی مفاد کا معاملہ ہے،میں نے واپس آتے ہی یہ درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کی ہیں،ابھی تک آپ نے جو باتیں کیں وہ ایک سیاسی پارٹی سےوابستگی کی ہیں،یا تو جو شخص اٹھایا گیا وہ آئے اور کہے میرے ساتھ ظلم ہوا، ہم اس کو سن لیں گے،وکیل پی ٹی آئی شعیب شاہین نےکہاکہ ظلم تو کسی پر بھی ہو سکتا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ نے صفحہ نمبر 3پر خواجہ آصف کا بھی نام لکھا ہوا ہے،خواجہ آصف تو مسلم لیگ ن کے رہنما ہیں،آپ کے پاس اتھارٹی ہے کہ اتنے سارے نام لکھیں؟آپ ہمارا مذاق اڑائیں گے تو ہم آپ کو اس کی اجازت نہیں دیں گے۔
چیف جسٹس نے شعیب شاہین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم آپ کو سیاسی باتیں نہیں کرنے دینگے، پاکستان میں جو شخص عہدے پر ہوتا ہے وہ دوسرے پر ذمہ داری ڈال دیتا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ صادق سنجرانی کس پارٹی کے ہیں؟شیریں مزاری پی ٹی آئی کی وزیر تھیں،صادق سنجرانی پی ٹی آئی کے ووٹ سے سینیٹر بنے،چیف جسٹس نے شعیب شاہین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی اپنی پارٹی کے شخص نے مسنگ پرسن بل غائب کردیا۔
Pakistan Image