تعطیلات میں توسیع کے باوجود راولپنڈی میں متعدد اسکولز کھل گئے

راولپنڈی(پاکستان امیج) پنجاب حکومت کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے باوجود راولپنڈی میں متعدد پرائیویٹ اسکولز کھل گئے۔

شہر میں متعدد پرائیویٹ اسکولز نے پنجاب حکومت کے احکامات ہوا میں اڑا دیے، شدید سردی اور دھند میں طالبعلم اسکول جانے پر مجبور ہیں۔

پرائیویٹ اسکولز کی من مانیوں سے تنگ والدین نے پنجاب حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں موسم سرما کی تعطیلات میں 9 جنوری تک توسیع کی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *