کاغذات نامزدگی مسترد لیکن مصدقہ کاپی لینے گئے وکلاکیساتھ کیا سلوک کیاگیا؟ مونس الٰہی نے کہانی سنادی

گجرات (پاکستان امیج) تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد ہوچکے ہیں لیکن انہیں مصدقہ نقول بھی لینے میں دشواری کا سامنا ہے جس کا انکشاف انہوں نے خود سوشل میڈیا پر کیا۔

مونس الٰہی نے بتایاکہ ’ آج میرے وکلاء گجرات میں ریٹرننگ افسر آفس میں میرے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی مصدقہ نقل لینے گئے تو وہاں پولیس اور نامعلوم افراد کی بھاری نفری موجود تھی، وکلاء کو کہا گیا کہ اگر یہاں سے اندر جانے کی کوشش کی تو تم لوگوں کو گرفتار اور غائب کر دیاجائے گا جس کے بعد وکلا نے صورتحال سے مطلع کیا تو میں نے اپنے وکلاء کو کہا ہے کہ الیکشن کمیشن جا کر شکایت دائر کریں کیونکہ تیسری دفعہ گرفتار ہونے کا کوئی فائدہ نہیں‘۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *