شیخ رشید اور انکے بھتیجے راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی کیوں مسترد ہوئے ؟ وجوہات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( پاکستان امیج )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے این اے 56اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کے این اے57 سےکاغذات نامزدگی کیوں مسترد ہوئے ؟اس کی وجوہات سامنے آ گئی ہیں ۔

“جیو نیوز ” کے مطابق ریٹرننگ افسر نظارت علی نے شیخ رشید کو ان کے کاغذات پر اعتراضات کی کاپیاں فراہم کر دیں جس کے مطابق شیخ رشید احمد نے اپنے اثاثوں کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں، ظاہر کردہ اثاثوں کی مالیت سرمایہ کاری سے مطابقت نہیں رکھتی۔شیخ رشید نے کاغذات میں سال 2021 سے 2023 کی آمدن کا ذکر نہیں کیا۔ محکمہ جنگلات مری کے ریسٹ ہاؤس کا بل بھی ادا نہیں کیا، ادائیگی کے بغیر 4 سے 9 ستمبر 2022 تک ریسٹ ہاؤس میں قیام کیا، انکے ذمے 3 لاکھ 22 ہزار روپے کےسرکاری بل واجب الادا ہے۔شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی پر یہ اعتراض بھی عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے موضع سیال میں زمین خریدی لیکن اسے گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔

دوسری جانب ریٹرننگ افسر کے مطابق شیخ راشد شفیق نے اپنی اہلیہ کے ٹیکس ریٹرنز جمع نہیں کروائے، شیخ راشد شفیق اپنے اثاثوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے میں بھی ناکام رہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *