کراچی(پاکستان امیج)سندھ ہائیکورٹ نے بلال شاہ کی بازیابی سے متعلق درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ، والدہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ بلال شاہ کو 26اگست کو نامعلوم افراد مین کورنگی روڈ سے اغوا کر کے لئے گئے،عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
Pakistan Image