’’خدا کیلئے مجھے ووٹ دیں‘‘چونیاں سے آزاد امیدوار کی ہاتھ جوڑ کر دہائی، ویڈیو وائرل

چونیاں(پاکستان امیج)چونیاں کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133سے آزاد امیدوار رانا ارشد کی ووٹ مانگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں امیدوار اپنا تعارف کراتا ہوئے کہتا ہے کہ میں رانا ارشد امیدوار ایم این اے ،حلقہ این اے 133 سے الیکشن لڑ رہا ہوں،میں ہاتھ جوڑ کر اپنی غیور عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ اللہ کے واسطے اپنی آنےوالی نسل کیلئے میرا ساتھ دیں، میں اپنے حلقے کے عوام ک خدمت کرنا چاہتا ہوں، مجھے موقع دو آپ کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی کہ چونیاں کا کوئی نمائندہ آیا تھا۔

رانا ارشد کا مزید کہناتھا کہ آج تک پاکستان کی تاریخ میں آپ چونیاں سے کوئی بھی عوام کا نمائندہ نہیں چن سکے میں آپ کے آگےہاتھ جوڑتا ہوں،مجھے ووٹ دو اپنی آنے والی نسلوں کیلئے ، میں چونیاں کو ڈسٹرکٹ بنانا چاہتا ہوں ،چونیاں کی عوام کیلئے کام کرنا چاہتا ہوں،خدا کے واسطے مجھے ووٹ دیں، میں گھر گھر جا رہا ہوں ،میرے پاس گاڑیاں نہیں ہیں،میں حلقے کے عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے ووٹ دیں،انشا اللہ علاقے کی تقدیر بدل جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *