لاہور (پاکستان امیج) اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی سینما گھروں کی رونقیں بحال کرنے کیلئے بالی وڈ فلمیں دکھانا شروع کر دیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فیصل قریشی نے ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران کہاکہ ہماری عوام بالی وڈ فلمیں دیکھنا چاہتی ہے تو ہمیں ان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرنی چاہئے۔ ہمیں اپنے تعلقات بہتر بنانے چاہئیں، ہمیں بھارت جا کر کام کرنے کا موقع ملا مگر فضول کے جھگڑے اور لڑائیاں شروع کر دی گئیں۔
فیصل قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہر وہ راستہ بند کر دیتے ہیں جس سے ہمارے ملک میں پیسہ آتا ہے۔
Pakistan Image