لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو حبس بے جا میں رکھنے کی درخواست پر آئی جی پنجاب اور سی سی پی او سمیت دیگر افسران کو 11بجے طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کو حبس بےجارمیں رکھنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس امجد رفیق نے درخواست پر سماعت کی ، درخواست پرویز الٰہی کی اہلیہ کی جانب سے دائر کی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ پرویز الٰہی کو گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغوا کیا ،عدالت سے استدعا ہے کہ بازیابی کا حکم دیاجائے ،عدالت نے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او سمیت دیگر افسران کو 11بجے طلب کرلیا۔
Pakistan Image