این اے 97تاندلیانوالہ میں اہم پیشرفت؛ لیگی رہنما کا ہمایوں اختر کی حمایت کا اعلان

فیصل آباد(پاکستان امیج)قومی اسمبلی کے حلقے این اے 97تاندلیانوالہ میں اہم پیشرفت ہوئی جہاں سے لیگی رہنما نے ہمایوں اختر کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور امیدوار پی پی 102سکندر حیات جتوئی نے ہمایوں اختر کی حمایت کا اعلان کر دیا۔سکندر حیات جتوئی کاکہناتھا کہ ہمایوں اختر خان کے ساتھ انتخابی پینل بنا دیا ہے،پی پی 102کے عوام این اے 97پر ہمایوں اختر خان کو ووٹ دیں۔

یاد رہے کہ ہمایوں اختر خان تحریک انصاف کو خیرباد کہہ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *