لاہور(پاکستان امیج)لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا، ریٹرننگ افسر نے 8صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے بانی پی ٹی آئی کو سزاسنائی، بانی پی ٹی آئی کو اخلاقی پستی کے جرم میں سزا سنائی گئی،بانی پی ٹی آئی کی نااہلی 5سال کیلئے ہوئی،بانی پی ٹی آئی کی نااہلی بھی معطل یا کالعدم نہیں ہوئی۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو آرٹیکل 63ون کے تحت نااہل کیاگیا،شکایت کنندہ کے اعتراضات قانونی ہیں،بانی پی ٹی آئی کے این اے 122سے کاغذات مسترد کئے جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ سابق لیگی ایم پی اے میاں نصیر احمد نے کاغذات پر اعتراضات دائر کئے تھے۔
Pakistan Image