ٹھٹھہ (پاکستان امیج) صدر پیپلزپارٹی سندھ نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ن لیگ سمیت کسی جماعت سے الیکشن اتحاد نہیں کرے گی۔انہوں نے ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی اپنے پلیٹ فارم پر الیکشن لڑے گی، آئین کے ہوتے ہوئے ملک میں صدارتی نظام نہیں آسکتا، اگر آئین کو توڑنے کی ہمت ہے تو پھر صدارتی نظام لا کر دکھائیں، ہر الیکشن میں پیپلزپارٹی مخالف اتحاد بنتے رہے ہیں۔
نثار کھوڑو نے مزید کہا مخالفین کا اتحاد ہی انتخابات سے قبل شکست کا اعتراف ہے، نگران حکومت دو سال حکومت کرنے کا سوچے بھی نہیں ورنہ عوام کا سخت رد عمل آئے گا، نگران حکومت لمباعرصہ حکومت نہیں کرسکتی یہ عمل غیرآئینی ہوگا۔
نثار کھوڑو نے کہا پیپلز پارٹی احتساب کے خلاف نہیں ہے، اگر کسی پر مقدمہ ہے تو عدالت میں ثابت کیا جائے، کارکن عام انتخابات کی تیاری کریں، آئینی طور پر انتخابات 90 دن میں کرائے جائیں، حلقہ بندیوں میں جب نشستیں بڑھ نہیں رہیں تو پہر حلقہ بندیوں میں اتنا وقت کیوں ضائع کیا جا رہا ہے۔
Pakistan Image