سیالکوٹ ( پاکستان امیج ) سیالکوٹ کے حلقہ این اے 71 سے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ہیں ۔ جبکہ عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کی اہلیہ اروبا ڈار کے بھی این اے 71 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ہیں۔ساس بہو نے این اے 71 سے خواجہ آصف کے مقابلے میں کاغذات جمع کرائے تھے۔
“جیو نیوز ” کے مطابق آر او نے سوشل سیکیورٹی واجبات کی عدم ادائیگی اور اثاثے ظاہر نہ کرنے پر کاغذات مسترد کیے ہیں۔
Pakistan Image