تحریک انصاف کی ایک اور خاتون رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

میانوالی (پاکستان امیج) تحریک انصاف میانوالی کی خاتون رہنما کو پولیس نے 9 مئی واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت حراست میں لے لیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف میانوالی کی لیڈی ونگ کی ضلعی صدر عمارہ نیازی کو گرفتار کر لیا گیا، انہوں نے حلقہ این اے 90 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے اور جانچ پڑتال کرانے پہنچی تھیں کہ میانوالی ضلع کچہری کے احاطے سے پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمارہ نیازی 9 مئی کے واقعات میں ملوث تھیں جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *