نئے سال کے پہلے روز تمام بینک بند رہیں گے، سٹیٹ بینک کا اعلان

کراچی (پاکستان امیج) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ نئے سال کے پہلے روز تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری بروز پیر کو بینک ہولیڈے ہو گی لہذا صارفین کیلئے لین دین کی سہولت بند رہے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مالیاتی اداروں اور بینکوں کے ملازمین روزمرہ معمول کے مطابق بینکوں میں حاضر ہوں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *