شاہ محمود قریشی کو بڑی مشکل آن پڑی

ملتان (پاکستان امیج) وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ملتان کے حلقے پی پی 218 سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراضات اٹھا دیئے گئے، ان کے بیٹے زین قریشی کے کاغذات نامزدگی کے خلاف بھی اعتراضات جمع کرا دیئے گئے۔

اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود اور ان کے بیٹے زین نے کاغذات نامزدگی میں درست سٹیمپ پیپر جمع نہیں کرائے، دونوں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت الیکشن لڑنے کے مجاز نہیں، شاہ محمود اور زین قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے جائیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *