فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جہلم میں تعمیری منصوبوں میں خورد برد کے کیس میں تفتیش کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے فواد چوہدری اور سرکاری وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو بعد ازاں سناتے ہوئے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کر لی اور پولیس کو حکم دیا کہ تفتیش مکمل کر لیں اور وکلا سے ملاقات بھی کرا دیں۔ عدالت نے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے فواد چوہدری کو 5 جنوری کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *