تحریک انصاف کے انتخابی نشان ‘بلے’ کی واپسی کامعاملہ، الیکشن کمیشن نے بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(پاکستان امیج )الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے بلے کے نشان واپسی کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے نظر ثانی اپیل پر مشاورت جاری ہے جو کہ آج ہی دائر کیئے جانے کاامکان ہے ۔یادرہے کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹر ا پارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ ویب پر جاری کرنے اور پی ٹی آئی کے انتخابی نشان بلے کو بھی بحال کرنے کا حکم دیا تھا ۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹر اپارٹی الیکشن کالعدق قرار دیتے ہوئے انتخابی نشان ‘بلا’ واپس لے لیا تھا ، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا انٹراپارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے بلے کا نشان واپس کر نے کا حکم دیا تھا ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *