کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز، کون سے 3 بڑے فیصلے ہوں گے؟

اسلام آباد (پاکستان امیج) عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز ہے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق کاغذات نامزدگی سے متعلق آج 3 بڑے فیصلے ہونے ہیں، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے لاہور کے حلقے این اے 127 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کا آج فیصلہ ہو گا۔ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، ان پر اعتراضات کا فیصلہ بھی آج ہو گا۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے لاہور کے حلقہ جات این اے 119 اور 120 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جن کی جانچ پڑتال بھی آج ہو گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *