صادق آباد میں منفرد آپریشن،صرف 10ماہ کی بچی کے پیٹ سے ایسی چیز نکلی کہ آپ سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

صادق آباد (پاکستان امیج)رحیم یار خان کے شہر صادق آباد کے نجی اسپتال میں اپنی نوعیت کا پہلا منفرد اور حیرت انگیز آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران ناقابل یقین واقعہ رونما ہواجسے دیکھ کر آپریشن کرنے والے ڈاکٹر بھی حیرت زدہ ہوگئے،صرف 10 ماہ کی بچی کے پیٹ سے رسولی ور زیر پرورش بچہ نکال لیا گیا۔والدین 10 ماہ کی بچی کو پیٹ درد کی شکایت پر صادق آباد کے نجی اسپتال لائے تھے۔صادق آباد کے اسپتال میں 10 ماہ کی بچی کا آپریشن چائلڈ اسپیشلٹ سرجن ڈاکٹر مشتاق احمد نے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے بعد بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے، اس طرح کا واقعہ 10 لاکھ بچوں میں سے ایک کے ساتھ ہوتا ہے۔

ڈاکٹر مشتاق احمد نے مزید کہا کہ 1945ء سے اب تک دنیا میں اس نوعیت کے 100 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *