کراچی(پاکستان امیج)پاکستانی اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم کی مایوں کی تقریب کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی و اداکارہ ایمن سلیم اور اُن کے شوہر کامران ملک کی مایوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
سال 2021 میں ڈراما ‘چپکے چپکے’ میں ‘مشی’ کے کردار سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی خوبرو اداکارہ ایمن سلیم نے 22 دسمبر کو ایک پُروقار تقریب کے دوران کامران ملک نامی شخص سے نکاح کیا تھا جس کے بعد اس جوڑے کی ڈھولکی اور منگنی کی تصاویر منظرِ عام پر آئی تھیں۔
اب ایمن سلیم اور کامران ملک کی مایوں کی تقریب کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں یہ جوڑی پیلے رنگ کے روایتی ملبوسات میں نظر آئے۔
ایمن سلیم پیلے رنگ کے غرارے میں حسین لگ رہی تھیں جبکہ اُن کے شوہر کامران ملک پیلے رنگ کے کُرتا اور سفید پاجامے میں ملبوس تھے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارفین اور شوبز ستاروں کی جانب سے ایمن سلیم اور کامران ملک کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز کے لیے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ ایمن سلیم کو ڈراما سیریل ‘چپکے چپکے’ میں ‘مشی’ کے کردار سے کافی شہرت ملی تھی، اس کے بعد اُنہوں نے ڈراما ‘پرستان’ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
Pakistan Image