منظورپشتین کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیجنے کا حکم

اسلام آباد(پاکستان امیج)جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر چوہدری نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما منظور پشتین کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں منظورپشتین کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر منظورپشتین کو جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر چوہدری کی عدالت پیش کیاگیا.

پولیس نے منظورپشتین کو تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں پیش کرکے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے منظورپشتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

منظور پشتین کے وکیل کی جانب سے درخواستِ ضمانت دائر کردی گئی۔ عدالت نے درخواستِ ضمانت پر فریقین کو 2 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *