لاہور(پاکستان امیج)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے وکیل نے کاغذات نامزدگی کے اعتراض کا جواب داخل کروا دیا،بلاول بھٹو زرداری نے این اے 127سے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھےہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وکیل افتخار شاہد نے کہا کہ اعتراض کنندہ اس حلقے کا رہائشی نہیں نارووال کا رہائشی ہے،کچھ قوتیں چاہتی ہیں کہ بلاول بھٹو پنجاب سے الیکشن نہ لڑیں۔
Pakistan Image