حریم فاروق نے بھی شادی سے متعلق اپنے ارادے ظاہر کردیئے

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان شوبزانڈسٹری کی مقبول اداکارہ حریم فاروق نے جاننے کے خواہشمند مداحوں کو بتا دیا ہے کہ وہ کب شادی کرنا چاپتی ہیں۔

آج نیوز کے مطابق حریم فاروق نے ایک ٹی وی انٹرویو میں شرکت کے دوران شوبز اورنجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ، ’مجھے لگتا ہے کہ میں بہت جلد شادی کرلوں گی۔ کب کروں گی وہ اللہ بہتر جانتا ہے، لیکن میرا ارادہ ہے کہ میں اب شادی کرلوں‘۔

انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’میں کسی ایسے شخص سے شادی کروں گی جو دل کا بہت صاف ہو، بہت زیادہ مہربان اور سچا ہو، کسی بھی انسان کا مہربان ہونا میرے لئے بہت اہم ہے۔ اگر کوئی شخص بغیر کسی لالچ یا توقعات کے اپنے ارد گرد رہنے والوں کے ساتھ مہربان ہو تو وہ واقعی میں ایک اچھا انسان ہی ہوتا ہے‘۔

یادرہے کہ حریم فاروق کا شمار پاکستان کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ڈراموں کے علاوہ پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں۔ان دِنوں حریم فاروق کا مشہور ڈرامہ سیریل 22 قدم نشر ہورہا ہے۔ شائقینِ کرکٹ کھلاڑی کی حیثیت سے ان کی کارکردگی کو خوب پسند کر رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *