کراچی ( پاکستان امیج ) سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر ایم کیو ایم مسلم لیگ( ن )سے بات کرنے پر تیار ہوگئی۔”جیو نیوز ” کے مطابق
ذرائع ک نے بتایا ہے کہ کراچی سے این اے کی 5 اورصوبائی 10 نشستوں پر ایم کیوایم مسلم لیگ (ن) سے بات کرنے پر تیار ہے۔
ایم کیوایم این اے 243 کیماڑی، این اے 229، 230 اور231 ملیر کی سیٹ ایڈجسمنٹ پر بات چیت کیلئے تیار ہے۔
ایم کیوایم این اے 239 ضلع جنوبی پر بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی تیار ہے۔
ذرائع کا مزید کہناہے کہ پانچوں قومی اسمبلی کی نشستوں میں آنے والی 10 صوبائی نشستوں پربھی ایم کیوایم بات چیت کیلئے تیار ہوگئی ہے۔ ایم کیو ایم ان نشستوں کے علاوہ کراچی کی کسی نشست پر بات چیت کیلیے تیار نہیں۔
Pakistan Image