الیکشن کو متنازع بنانے کی سازش کی جا رہی ہے: جاوید لطیف پھر کھل کر بول پڑے

لاہور ( پاکستان امیج ) مسلم لیگ (ن )کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ الیکشن کو متنازع بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ بتایا جائے کہ 9 مئی کے واقعات پر مٹی کیوں ڈالی جا رہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ قوم کو بتایا جائے سہولت کاروں کے ڈانڈے کہاں ملتے ہیں، اربوں روپے کے اخراجات کا حساب کون دے گا۔الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر آج بھی کچھ لوگ ایسی سوچ کو بڑھاوا دے رہے ہیں، آپ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ دیں گے تو مقبولیت کا پتہ چلے گا۔ میں اس وقت بھی کہتا تھا کہ سہولت کاری ہو رہی ہے، کتنی آڈیوز لیک ہوئی تھیں؟ یہ تو بتایا جائے یہ سچی ہیں یا جھوٹی۔ اس کا بھی پتہ چلانا چاہیے کہ یہ آڈیوز کون لیک کرتا ہے، الیکشن کو متنازع بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *