شہباز شریف آج 2 روزہ دورے پر کراچی جائیں گے، اہم ملاقاتوں کا امکان

لاہور ( پاکستان امیج) سابق وزیر اعظم اورمسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف آج 2 روزہ دورے پر کراچی جائیں گے جہاں وہ پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے علاوہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور پیر پگارا سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) سندھ کے ترجمان کے مطابق کراچی ائیر پورٹ آمد پر پارٹی رہنما شہباز شریف کا استقبال کریں گے جس کے بعد شہباز شریف مقامی ہوٹل میں مختلف رہنماؤں اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ شہباز شریف جمعہ کو ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کے لیے جائیں گے، وہ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا اور جی ڈی اے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں کے دوران سیاسی صورتحال، انتخابات کے دوران سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت مختلف امور پر گفتگو ہو گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *