کرسٹیانو رونالڈو نے 2023کا ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ریاض(پاکستان امیج)پرتگال سے تعلق رکھنے والے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 2023میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالربن گئے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے 53گول کرکے ہیری کین اور کلیان ایمباپے کو پیچھے چھوڑ دیا،سعودی پرو لیگ میں النصر کی جانب سے کرسٹیانو رونالڈو نے پنالٹی پر دو گول کرکے سنگ میل عبور کیا۔

النصر نے الاتحاد کو 2کے مقابلے میں 5گول سے شکست دیتے ہوئے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *