کراچی (پاکستان امیج) اداکارہ ثناء نادر شاہ نے شادی کرکے اپنی نئی زندگی کا آغاز کردیا۔
مقبول ڈرامے”منت مراد” میں اپنی اداکاری سے شائقین کا دل جیتنے والی اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوریز میں اپنی مہندی کی تقریب سمیت نکاح کی تصاویر بھی شیئر کیں ۔
View this post on Instagram
ثنا ءنادر کی قریبی سہیلیوں کی طرف سے بھی ان کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی گئیں تاہم اداکارہ نے شادی سمیت اپنے ہونے والے شریک سفر کے حوالے سے کوئی وضاحتی پوسٹ شیئر نہیں کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے شوہر کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے۔
Pakistan Image