انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (پاکستان امیج)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ ئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 15 پیسے کی کمی ہوئی جس سے انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 05 پیسے پر آ گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں آج کاروبار کے دوران ڈالر 16 پیسے سستا ہوکر 282 روپے 37 پیسے پر آگیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر20 پیسے سستا ہوکر283 روپے 50 پیسے پر آگیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *