تحریک انصاف کے 2رہنماؤں شیر افضل مروت اور تیمور سلیم جھگڑا میں” جھگڑا” کیوں ہوا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

پشاور (پاکستان امیج ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت ایڈووکیٹ اورتحریکِ انصاف ہی کے دوسرے رہنما تیمور سلیم جھگڑا میں تنازعے کی وجہ سامنے آ گئی ۔ دونوں رہنماؤں میں اختلاف کی وجہ حلقہ این اے 32 پشاور سے الیکشن لڑنے کا معاملہ ہے۔

سینئر نائب صدر پی ٹی آئی تیمور سلیم جھگڑا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کس نے کہاں سے الیکشن لڑنا ہے، یہ فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے۔ بہتر ہو گا کہ پشاور کی نشست پر پشاور کا ہی رہنما الیکشن لڑے۔

دوسری جانب اس معاملے پر مرکزی رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے الیکشن لڑنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے پشاور سے الیکشن لڑنے کا حکم دیا ہے، ان ہی کے حکم پر پشاور سے الیکشن لڑوں گا۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت حلقہ این اے 32 پر الیکشن لڑنےکے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *