شاہ محمود قریشی نے رہائی کے بعد بیٹی سے کیا کہا؟ مہر بانو نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو میں بتا دیا

راولپنڈی(پاکستان امیج) مہر بانو قریشی نے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری پر کہاہے کہ یہی کہنا چاہتی ہوں کہ مجھے بہت افسوس ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سےرہا ہوتے ہی پھر گرفتار کر لیا گیا۔

مہر بانو قریشی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شاہ محمود قریشی نے کہا مجھے معلوم ہے یہ مجھے دوبارہ گرفتار کریں گے،یہی کہنا چاہتی ہوں کہ مجھے بہت افسوس ہے،عدالتی احکامات کا مذاق اڑایا جارہا ہے، والد کو بہت بدتمیز طریقے سے گرفتار کیا گیا ہے،شاہ محمود قریشی نے کسی سے کبھی بدتمیزی نہیں کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *