عماد وسیم نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

میلبورن(پاکستان امیج)قومی ٹیم کے سابق آل راونڈر عماد وسیم نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کا شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق عماد وسیم ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں ایک سال کے دوران ایک ہزار رنز بنانے اور 50 وکٹیں لینے والے دنیا کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔عماد وسیم سے قبل جو کھلاڑی یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ان میں کیرن پولارڈ، اظہر محموداور آندرے رسل شامل ہیں۔

35 سالہ کھلاڑی نے بگ بیش لیگ میں میلبور ن سٹارز کی جانب سے آج اپنا پہلا میچ کھیلا جس دوران انہوں نے 10 گیندوں پر 14 رنز بنائے اور ٹیم کی جیت میں کردار اد ا کیا ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عماد وسیم نے حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا ،تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کے اچانک اعلان نے بہت سے لوگوں کو شدید حیران کیا جبکہ وہ اپنے کیریئر ز کی بہترین پرفارمنس دے رہے تھے ۔

مزید :
کھیل –

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *