حمل کی حالت میں فوٹو شوٹ کروانا اداکارہ ثروت گیلانی کو مہنگا پڑ گیا، صارفین برس پڑے

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی کو حمل کی حالت میں فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑ گیا ، سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے لیکن ان کے مداح دفاعی حکمت عملی کے تحت جواب بھی دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اکتوبر میں تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور حال ہی میں انہوں نے حمل کے ساتھ ایک میگزین کے لیے فوٹوشوٹ بھی کروایا۔ اداکارہ کی جانب سے حمل کے ساتھ فوٹوشوٹ کروانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس پر جہاں لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں صارفین نے ان کی حمایت بھی کی۔

صارفین نے اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ان پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ایک خاتون صارف نے ثروت گیلانی کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ اداکارہ کی جانب سے پیٹ کو لے کر فوٹوشوٹ کروانے کی کیا ضرورت تھی؟ انہوں نے ثروت گیلانی کے اس عمل کو بے شرمی سے بھی جوڑا خاتون صارف کی ٹوئٹ پر درجنوں افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ثروت گیلانی کی حمایت کی اور سوال کیا کہ حاملہ ہونا کب سے بے شرمی ہوگیا؟

ٹی وی اینکر ابصا کومل نے بھی ثروت گیلانی کی حمایت کی اور ان کے حمل کو بے شرمی سے جوڑنے والی خاتون کو کرارا جواب دیا کہ وہ اس دنیا میں کیسے آئی تھیں؟بعض صارفین نے تنقیدی انداز میں لکھا کہ ثروت گیلانی کو حاملہ ہونے کے بعد چھپ جانا چاہئیے تھا، کہیں ان کی بے ہودگی سے پاکستان کے مرد حضرات کا وضو نہ ٹوٹ جائے۔کچھ صارفین نے مزاحیہ کمنٹس بھی کیے کہ اس کا بچہ، اس کی مرضی۔بعض صارفین نے لکھا کہ ماں بننا ہر خاتون کی زندگی کا ایک خوبصورت حصہ اور عمل ہے، نہ جانے کب سے حاملہ ہونا بے شرمی ہوگیا، پاکستان کے مرد اور عورتیں کبھی کسی خاتون کے ماں بننے کی خوبصورتی کو نہیں سمجھ پائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *