الیکشن نہ کرانے پر صرف جرمانہ ہے، ایسی کوئی سخت سزا نہیں،لیکن ہمیں یہاں الیکشن سے باہر نکالا جارہا ہے،پی ٹی آئی وکیل

پشاور(پاکستان امیج)پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست پر وکیل علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ درخواست گزار تھے وہ پی ٹی آئی کے ممبر ہی نہیں ہے،الیکشن نہ کرانے پر صرف جرمانہ ہے، ایسی کوئی سخت سزا نہیں ہے،لیکن ہمیں یہاں الیکشن سے باہر نکالا جارہا ہے،
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کالعدم اور پارٹی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس کامران حیات میاں خیل نے درخواست پر سماعت کی۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اگر پارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ نہیں دیتی تب پارٹی کو شوکاز جاری کیا جاسکتا ہے،شوکاز کے باوجود اگر پارٹی نے تفصیلات نہیں دیں،تب پارٹی سے انتخابی نشان لیا جا سکتاہے،یہ کہیں نہیں لکھا کہ الیکشن کمیشن سوموٹو لے سکتا ہے،پارٹی عہدیداروں کے بارے میں الیکشن کمیشن کے پاس اختیار ات نہیں ہیں۔
پی ٹی آئی وکیل نے کہاکہ سیاسی پارٹی کوئی حکومت ادارہ نہیں ہوتا یہ عوام کی ایک تنظیم ہوتی ہے،الیکشن کمیشن کورٹ آف لا نہیں ہے اور سپریم کورٹ کئی فیصلوں میں یہ قرار دے چکی،اگر سیاسی جماعت کے ممبران میں کوئی ایشو ہے تو وہ سول کورٹ جائے گا، 8 لاکھ سے زائد ممبران ہیں پی ٹی آئی کے اس میں کسی نے اعتراض نہیں کیا۔
جسٹس کامران حیات نے استفسار کیا کہ کیس میں جو درخواست تھے ان کا الیکشن کمیشن فیصلے میں ذکر ہے کون ہیں؟بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ الیکشن کمیشن تو خوف فریق بن گیاہے،درخواست گزار تھے وہ پی ٹی آئی کے ممبر ہی نہیں ہے،الیکشن نہ کرانے پر صرف جرمانہ ہے، ایسی کوئی سخت سزا نہیں ہے،لیکن ہمیں یہاں الیکشن سے باہر نکالا جارہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *