گوجرانوالہ پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے بتا دیا کہ استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) نے ایسا کونسا بڑا مطالبہ کیا تھا جس کے باعث ان سے فیصلہ کن مذاکرات نہ ہوسکے ۔ آئی پی پی نے بہت بڑا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد ان سے فیصلہ کن مذاکرات نہیں ہوئے، ٹکٹوں کے حوالے سے تقریباً 20 نشستوں پر تنازع ہے جو تین چار دن میں حل ہو جائے گا۔
“جیو نیوز ” کے مطابق خرم دستگیر نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی) کے قائدین کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں مگر ان کے بڑے ایجنڈے پر گفتگو کرنا ابھی باقی ہے۔ مسلم لیگ (ن) ٹکٹوں کے حوالے سے اپنا حتمی فیصلہ کرنے کے بعد دیکھے گی کہ کہاں اسپیس دینا ہے۔
Pakistan Image