پاکستانی فاسٹ باؤلرز نے پاک بھارت میچ کے دوران نئی تاریخ رقم کر دی

کولمبو(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرز نے پاک بھارت میچ کے دوران نئی تاریخ رقم کر دی۔ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کی اور اس کی پوری ٹیم 49ویں اوور میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

اس میچ میں پاکستانی فاسٹ باؤلرز نے تاریخ رقم کی۔ ایشیا کپ ون ڈے کی تاریخ میں پہلی بار فاسٹ باؤلرز نے مخالف ٹیم کی تمام وکٹیں گرا دیں۔پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 35 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے 36 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ حارث رؤف نے 58 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *