پشاور(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست میں الیکشن کمیشن اور انٹراپارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے والے درخواست گزاروں کو بھی فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس پارٹی انتخابات کرانے کے طریقے سے متعلق فیصلہ دینے کا اختیار نہیں،جن لوگوں نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کو چیلنج کیا وہ پارٹی ممبر ہی نہیں،پی ٹی آئی سے انتخابی نشان بلا بھی واپس لے لیا گیا ہے،درخواست میں سینئر ججز پر مشتمل بنچ بنانے اور درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image