سی پی پی اے کی نیپرا کو بجلی 4 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست

اسلام آباد(پاکستان امیج )سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا کو درخواست دیدی ہے جس پر سماعت کل ہو گی، درخواست میں 4 روپے 66 پیسے اضافہ مانگا گیاہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سی پی پی اے نے نیپرا سے بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور بقایا جات کی مد میں مانگا ہے۔ درخواست میں کہا گیاہے کہ نومبر کے دوران پانی سے بجلی کی پیداوار 36.5 فیصد، نیوکلیئر سے بجلی کی پیداوار 20 فیصد، ایک ماہ میں مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 13 فیصد، درآمد کیے گئے کوئلے سے بجلی 6 فیصد ، ایک ماہ کے دوران ایل این جی کے ذریعے بجلی کی پیداوار 10.6 فیصد رہی ، مقامی گیس سےبجلی کی پیداوار 9.2 فیصد رہی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *