میرے مقابل 44امیدوار ہیں،اللہ کو منظور ہوا تو حلقہ 56بھی جیتیں گے اور 57 بھی، شیخ رشید

راولپنڈی(پاکستان امیج)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ آج حلقہ 56میں میرے اور راشد شفیق کے کاغذات منظور ہو گئےہیں ،اس الیکشن میں جو مدمقابل ہیں سارے قابل احترام ہیں،میرے مقابل 44امیدوار ہیں، زندگی میں 6سے 7تو دیکھے ہیں44نہیں دیکھے،اللہ کو منظور ہوا تو حلقہ 56بھی جیتیں گے اور 57 بھی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملک بھر میں کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے، شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق بھی سکروٹنی کیلئے آر او آفس پہنچے۔

سکروٹنی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ پی ڈی ایم کیخلاف عوام میں جاؤں گا،17بار وزیر رہا ہوں، کرپشن کا کوئی چارج نہیں لگا،ان کاکہناتھا کہ ایک ماہ کیلئے الیکشن مہم چلاؤں گا،6فروری کو صرف ایک جلسہ کروں گا۔

یاد رہے کہ شیخ رشید نے این اے 56سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے،جبکہ شیخ راشد شفیق نے این اے 57سے کاغذات جمع کرارکھے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *