مریم نواز نے چھ 6 نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

لاہور (پاکستان امیج)پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی چھ نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ۔

لیگی چیف آرگنائزر مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 لاہور اور 120 لاہور سے الیکشن لڑ رہی ہیں پنجاب اسمبلی کیلئے انہوں نے پی پی 80، پی پی 159، 160 اور پی پی 165 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

سرگودھا سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 80 شاہ پور سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن سرگودہا چوہدری شاہ نواز رانجھا اور سابق وفاقی وزیر محسن شاہنواز رانجھا کی نگرانی میں جمع کروائے گئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *